جامعہ بنوریہ عالمیہ:غیر وفاقی طلبہ کے سالانہ امتحانات کا آغاز(کل) جمعرات سے ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی: ملک بھر کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ، معروف دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں غیر وفاقی طلبہ وطالبات کے سال 2014-15 سالانہ امتحانات کا آغاز جمعرات 7 مئی سے ہوگاجس میں مختلف درجات کے 1788 سے زائد ملکی وغیر ملکی طلبہ وطالبات شرکت کریں گے ، جبکہ وفاق المدارس العرابیہ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز 16 مئی سے ملک بھر میں ایک ساتھ ہوں گے، جن میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے 1899 طلبہ سمیت ملک بھر سے ہزاروں طلبہ طلبہ وطالبات شرکت کررہے ہیں ،منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی زیر صدارت اساتذہ کرام کا اہم اجلاس ہوا

جس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت غیر وفاقی امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ناظم تعلیمات شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید نے امتحانات کے حوالے سے اساتذہ کو بریف کیااور تعلیمی سال 2014-15 کی کارکردگی رپورٹ مجلس تعلیمی میں پیش کی ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ اسلام اور مدارس کے خلاف پرپیگنڈے کرنے والوں کو مدارس کے نظام تعلیم اور طریق امتحان کو دیکھ لینا چاہیے کہ مدارس کس طریقے سے نقل سے مبراہ شفاف طریقے کے تحت امتحان کا انعقاد کرتے ہیں ، مدارس کے امتحانات کا نظام شفاف اور نقل کے رجحان سے مبراہ اور دیگر تعلیمی اداروں کیلئے قابل تقلید ہے ، عصری اداروں میں نقل کے رجحان کے باعث طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ رہاہے۔