جامعہ ملیہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

 DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کا شاہ فیصل زون میں جامعہ ملیہ روڈ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ عظیم پورہ ملت ٹائون تا ملیر 15 ریلوے پھاٹک تک شاہرا اور فٹ پرقائم درجنوں غیر قانونی تعمیرات سمیت سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔

آپریشن میں بلدیہ کورنگی محکمہ انسداد تجاوزات سیل اور ضلع انتظامیہ کورنگی کے ہلکاروں نے حصہ لیا اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ولی محمد بلوچ نے کہاکہ سرکاری آراضی پر تجاوزات اور تعمیرات قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا عدالتی احکامات پر کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کی خصوصی ہدایت پر سرکاری اراضی کو تجاوزات سے پاک بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کورنگی اپنے ضلعی حدود میں سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کے تجاوزات اور تعمیرات کی اجازت نہیں دے گی ایسے تمام قابضین اپنے تجاوزات اور تعمیرات کا از خود خاتمہ کردیں ورنہ ان کے سرکاری اراضی پر قبضہ کئے گئے تعمیرات کے خاتمے کے ساتھ سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر بلدیہ کورنگی انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے کہاکہ علاقائی ترقی اورخوبصورتی میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات نہ صرف رکاوٹ بلکہ بد نما داغ ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے بلدیہ کورنگی نے اعلان کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن آخری تجاوزات کے خاتمہ تک جاری رہیگا۔