اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کی طالبات کی داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو پاکستان آنے کی دعوت کو بغاوت قرار دے د یا۔
جامعہ حفصہ کی طالبات نے شدت پسند عرب تنظیم داعش کے رہنما ابوبکر بغدادی کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے اسلام آباد پولیس نے ریاست کیخلاف بغاوت قرار دے دیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو اسپیشل رپورٹ بھجوا کر قانونی کارروائی کیلئے رہنمائی بھی مانگ لی۔
رپورٹ کے مطابق شہداء فاؤنڈیشن کا بیان ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبات کا بیان سیکشن 121،121 اے اور 505 ون اور ٹو کے زمرے میں آتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ریاست کےخلاف اعلان جنگ پر عمر قید یا موت کی سزا ہو سکتی ہے۔