مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جامعہ مسجد مدینہ اہلحدیث میں قاری عبدالرشیدسلفی نے جبکہ جامعہ مسجد ابوہریرہ اہلحدیث مین بازارمیں قاری عبداللہ ساجد نے سانحہ پشاور کے شہدا کی بعدنماز جمعہ غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی
جبکہ جماعت اہلسنت و سنی تحریک مصطفی آباد کے زیر اہتمام نکالی جانی والی ریلی میں نوکر سرکار دے، فیضان پنجتن پاک نعت کونسل، المصطفی نعت کونسل، تحریک مہناج القرآن، علماء کونسل، دعوت اسلامی، جمعیت علماء پاکستان، انجمن تاجران، دارالاحسان گلویڑہ و صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کی قیادت میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سانحہ پشاور سے یکجہتی کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے قاری انعام اللہ نوری، پیر وارث علی طیبی، ولائت علی چشتی، ظہور شاہین روپال، پیر محمد الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار ، تاشفین زرگر نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاک آرمی و حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کا امن تباہ کرنے والے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے اور چوکوںمیں سر عام پھانسی کی سزادی جائے
پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، مقررین نے کہا کہ حضرت محمدۖ نے فتح مکہ پر جانوروں کے بچوں کا بھی تحفظ کیا تھا ، سانحہ پشاور میں دہشت گردی کی بدترین کاروائی کرنے والوں کا کسی مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیںہو سکتا، سفاک دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں ساری قوم کو مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہو گا، دہشت گردوں سے سمجھوتہ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، مظاہرین نے جزل راحیل شریف قدم بڑھائو قوم تمہارے ساتھ ہے، طالبان مردہ باد کے نعرے لگائے،