جامعہ اردو، رینجرز کی موجودگی میں سیکیورٹی نجی کمپنی کے حوالے

University Of Urdu

University Of Urdu

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی جامعہ اردو کی انتظامیہ نے کیمپس میں رینجرز کی موجودگی میں یونیورسٹی کونجی سیکیورٹی کمپنی کے حوالے کر دیا۔

سیکیورٹی کیلیے کراچی کے دونوں کیمپس میں اسلحہ بردارسیکیورٹی گارڈ تعینات کیے گئے ہیں اور جامعہ اردوکے بیشتر تدریسی و انتظامی شعبوں کی سیکیورٹی نجی کمپنی کے ان سیکیورٹی گارڈز کے حوالے کر دی گئی ہے،

نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈزکی تعیناتی کے بعد وفاقی جامعہ اردو کراچی میں پبلک سیکٹر کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے جہاں کی سیکیورٹی نجی سیکیورٹی کمپنی کے حوالے کی گئی ہے، واضح رہے کہ اس وقت صرف جامعہ کراچی کے ایک ذیلی ادارے ایچ ای جے (حسین ابراہیم جمال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ) کی سیکیورٹی نجی کمپنی کے پاس ہے، اردو یونیورسٹی میں سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی کی منظوری یونیورسٹی کے کسی بااختیار ادارے سے حاصل نہیں کی گئی ہے۔