تحریر : حاجی زاہد حسین خان ہماری سیاست کی یہ ریت رہی ہے کہ سیاست دان الیکشن جیتنے کے بعد اپنے ووٹروں سپورٹروں اور ورکروں کو بھول جاتے ہیں۔ ان سے انکھ پھیر لیتے ہیں۔ ہار نے والے امیدوار تو یکسر اقتدار میں نہ آنے یا ہونے کا بہانہ بنا کر اپنا دامن چھڑا لیتے ہیں۔ مگر اس مرتبہ حلقہ نمبر پانچ ایل اے 21 سدہنوتی سے صرف چند سو ووٹوں سے ہارنے والے مولنا سعید یوسف نے سدہنوتی کے سارے حلقے سے اپنے ووٹروں سپورٹروں کا ورکرز کنونشن منعقد کر کے کشمیری سیاست کو ایک نیا رواج دیا۔ اس سے قبل مولنا نے سولہ اکتوبر کو منگ کے مقام پر آزادی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کروایا۔ اس تاریخی کانفرنس میں صدر آزاد کشمیر سابق صدر محمد یعقوب ، عبدالرشید ترابی اور مقبوضہ کشمیر کے نامور قائدین کے علاوہ قائد جمعیت پاکستان کشمیر کمیٹی کے صدر مولنا فضل الرحمن نے خصوصی شرکت کی اس اجتماع میں اُس پار کشمیریو ںسے اظہار یکجہتی اور سفارتی اخلاقی اور مالی امداد کے اعلانا ت کئے گئے۔
اس عظیم اجلاس میں بھی مولنا سعید یوسف نے اپنے مدلل جذباتی خطاب میں کشمیریوں کی حوصلہ افزائی منگ کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وہاں ضلع سدہنوتی کی محرومیوں اور ناانصافیوں کا احاطہ کر کے حلقہ کی نمائندگی کا حق ادا کیا۔ اور صدر حکومت سے منگ کے سب ڈویژن ہسپتال پلندری کے مقام پر یونیورسٹی کے قیام کا اعادہ کیا۔ اور وعدہ لیا وہاں قائد جمعیت مولنا فضل الرحمن سے حالیہ آزاد ریاست میں پانچ جدید ہسپتالوں کے قیام کے ساتھ چھٹے جدید ہسپتال کا پلندری میں قیام کا اعلان کر وا کر حق نمائندگی ادا کیا۔ جس کا حلقہ بھر سے تمام عوام کے دلوں کو جیت کر خراج تحسین حاصل کیا۔
قارئین بات ہو رہی تھی ۔ 26اکتوبر کے پلندری ورکرز کنونشن کی گیارہ بجے آغاذ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پھر دور دراز منگ کانچری ، پتن شیر خان ، گوراہ ، چھے چھن ، بارل ، پنتھل سے قافلوں کی صورت میں آئے ہوئے ورکرز بڑے پرجوش کارکن ان کے قائدین کو دعوت کلام دیا گیا۔ تین نکاتی ایجنڈے اس پار مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی تحریک آزاد ی کشمیر کی حمایت اپنے اپنے علاقائی مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کے لئے ۔ مولنا سعید یوسف کے ہاتھ مضبوط پکڑنا ۔ راقم نے بھی گزشتہ الیکشن میں ہونے والی مالی دھاندلی اور دیگر غلطیوں کو تائیوں کا ذکر کیا۔ پلندری شہر کے گرد رنگ روڈ کی خستہ حالی پلندری ہسپتال کی بے کسی زیر تعمیر ہسپتال اور بند اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام جاری کرانے پر زور دیا اور مرکز کو مضبوط کرنے کے لئے اور نئے اداروں کے قیام کے لئے مولنا سعید یوسف کو اولین ترجیع اور کاوشوں کو سراہا چونکہ مقامی پی پی پی اور ن لیگی رہنمائوں کی دو عشروں سے مقامی تعمیر و ترقی سے عدم دلچسپی وقت لنگائو ڈھنگ ٹپائو پالیسی مقامی اداروں کی خستہ ھالی سے عوام علاقہ سخت بد ظن اور مایوس تھے۔
Palandri
اس لئے جلسہ گاہ کے شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سامعین نے مولنا کو آئندہ بھی بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ منگ سے آئے ہوئے کمانڈر ذاکر نے اپنی پچیس سالہ جماعت اسلامی سے رفاقت توڑ کر جمعیت العلمائے آزاد کشمیر میں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت شامل ہونے اور مولنا کا ہاتھ مضبوط کرنے کا اعلان کیا۔ اسی طرح کمانڈر فاروق نے کشمیریوں کی مظلومیت کا حال بیان کیا جس سے ہر آنکھ اشکبار تھی۔ پتن شیر خان سے پی پی پی کے سردار افتخار حسین اور سردار شوکت حسین اور انکے دوسرے کئی ساتھیوں نے بارل سے سردا ر منظور حسین چھے چھن سے ٹھیکدار خلیل ، ٹاہلیان سے سردار بدیع الزمان اور انکے دوسرے ساتھیوں نے بھی مولنا کو بھر پور تعاون اور ساتھ نبھانے کا یقین دلایا۔ سامعین جلسہ نے سابقہ پی پی پی کے دور حکومت میں ایک سو پچیس ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات اور انکے دور میں حکومت پاکستان کی طرف سے دیئے گئے تین سو ارب روپے کا حساب مانگا۔ موجودہ حکومت کا تعلیمی پیکج کی خصوصا ڈسٹرکٹ سدہنوتی سے واپسی منسوخی جس میں بارل چھے چھن گوراہ دئیے گئے کالجز انٹر میڈیٹ کالج کی منسوخی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مقامی ممبر اسمبلی اور وزیروں مشیروں کا محاسبہ کرنے گھیرائو کرنے کا اعلان کیا۔
کنونشن میں ایک متفقہ قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں ۔ ١۔ تعلیمی پیکج کی واپسی ۔ ٢۔ پلندری ہسپتال میں مزید ڈاکٹروں کی تعیناتی ۔ ٣۔ سیری پنتھل پلندری چھے چھن روڈ کی پختگی ۔ ٤۔ سٹیڈیم اور بند ہسپتال کے کام کی بحالی ۔ ٥۔ پولیس ملازمین کی واپس اپنے اپنے عہدوں پر تعیناتی ۔ پر زور دیا گیا آخر میں جمعیت آزاد کشمیر کو خطاب کی دعوت دی گئی لوگوں نے کھڑے ہو کر اپنے قائد کا استقبال کیا ۔مولنا نے شرکا ء جلسہ کی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور گزشتہ الیکشن میں انکی محنت کوشش اور ساتھ نبھانے کا شکریہ ادا کیا۔ اور پرجوش انداز میں علاقے کی تعمیر و ترقی اور اپنے ورکرز کے حقوق کا تحفظ کرنے اور اداروں کی کرپشن روکنے کا اعلان کیا۔ جلسے کی خصوصی بات مولنا نے ڈویلپمنٹ کونسل بنانے اور ہر پولنگ اسٹیشن سے تین تین ممبران کونسل نامزد کرنے کا اعلان کیا جو قریہ قریہ کی مقامی تعمیر و ترقی کی نگرانی کا کام انجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ سدہنوتی میں گھر گھر پانی کی سکیموں ٹینکوں اور ہینڈ ز پمپوں کے ذریعے پانی مہیا کرنے کا اعلان کیا۔ نادار یتیموں اور بیوائوں میں بکریاں پالنے کیلئے ان کی مدد کرنے کا اعلان کیا۔
اس طرح چیئر مین کشمیر کمیٹی مولنا فضل الرحمن کے اعلان کردہ پلندری میں چھٹے جدید ترین ہسپتال کا جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے حاصل کرنے کی خوشخبری بھی سنائی اس طرح اپوزیشن میں رہ کر اقتدار کے باہر رہ کر علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام علاقہ کی حوصلہ افزائی کرنے پر شرکاء جلسہ اور کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ مولنا سعید یوسف نے مقامی تمام سیاستدانوں اور منتخب نمائندوں وزیر وں مشیروں کو علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کیلئے بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اس طرح مولنا نے تمام شرکاء جلسہ حاضرین و ناظرین انتظامیہ اور ملازمین کے دل جیت لئے۔ اور دوسرے سیاستدانوں کو اقتدار میں رہ کر یا اپوزیشن میں رہ کر اپنے اپنے علاقوں حلقوں اور ریاست کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی مثبت ترغیب بھی دی جس کی گزشتہ ادوار میں ہماری ریاست و سیاست میں مثال نہیں ملتی۔ اللہ مولنا سعید یوسف کی قیادت با سعادت اور سرپرستی صدا قائم رکھے آمین۔
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو۔ تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
Haji Zahid Hussain
تحریر :۔ حاجی زاہد حسین خان ممبر کالمسٹ کونسل آف پاکستان ضلع سدہنوتی آزاد کشمیر hajizahid.palandri@gmail.com