جمعیت کے وفد کی چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام سے ملاقات

Meeting

Meeting

کراچی : اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری اسلامی جمعیت طلبہ کراچی محمد ساجد کی سربراہی میں کراچی جمعیت کی تعلیمی کمیٹی کی چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام سے ملاقات میں کل سے شروع ہونے والے امتحانات اور دیگر تعلیمی مسائل پر تبادلہ کیا گیا ۔محمد ساجد خان نے کہا کہ نقل مافیا کو لگام دینے کے لئے بورڈ مزید سخت اقدامات اٹھائے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے پرچہ آﺅٹ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے وفدمیںمحمد ساجد خان، نواز عوان،ابواعلیٰ انور شامل تھے ۔ ووفد اسلامی جمعیت طلبہ نے امتحانات میں طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی بات کی تاکہ طلباءمکمل یکسوئی کے ساتھ امتحانات دیں سکیں۔وفد نے ناظم امتحانات کے دستخط کے بغیر کاپیاں جاری کرنے پربھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔بعدازاںچیئرمین انٹر بورڈ نے یقین دہانی کرائی کہ بوٹی مافیا کے خلاف کاروائی و دیگر مسائل حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔