اسلامی جمعیت طلبہ لاہور 5 اکتوبر کو یوم اساتذہ منائی گی۔ مدثر احمد شاہ

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور 5 کتوبر کو شہر بھر میں یوم اساتذہ منائی گی ۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہورنے کہا ہے کہ تکریم اساتذہ مہم کا مقصدمعاشرہ میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ لاہور تکریم اساتذہ کے حوالے سے شہر بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور لیکچرز کا انعقاد بھی کرے گی اور کارکنان جمعیت شہر کے بھر کے تعلیمی اداروں کے 2000سے زائد اساتذہ کو پھول ، یادگاری شیلڈز ، کتاب اور مختلف قسم کے تحائف بھی پیش کریں گے۔

مدثراحمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم معاشرہ کی اصلاح کے حوالے سے اساتذہ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اسی حوالے سے ہم مختلف سیمینارز اور لیکچرز کا اہتمام بھی کریں گے جس میں استاد کے صحیح مقام کو اجاگر کیا جائے گا تا کہ ہماری آئیندہ کی نوجوان نسل میں استاد کے عزت و مرتبے کو سمجھنے کا شعور پیدا ہوا۔ اس حوالے سے اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس نوجوان نسل کی صحیح راہنمائی کریں اور ان کو وہ راہنما اصول بتائیں کے وہ اپنی آنے والی زندگی میں اس قوم اور وطن کے لیے کو کوئی بیش قیمت کارنامہ انجا م دے سکیں۔