اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام اقبال کا پاکستان سیمینار آج ہوگا

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتما م سید ابوالاعلیٰ مودودی اکیڈمی اچھرہ میں یوم اقبال کے حوالے سے آج شام پانچ بجے ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ سیمینار کا موضوع اقبال کا پاکستان ہو گا، سیمینار میں معروف کالم نگار سجاد میر، ماہر اقبالیات ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی اور معروف مذہبی اسکالر حافظ ادریس مہمانان خصوصی ہوں گے۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کے مطابق سیمینار کا مقصد نوجوان نسل کو اقبال کے پیغام سے آشنا کروانا ہے تاکہ نوجوان اقبال کے درس خودی کو لیتے ہوئے ملک اور قوم کی تعمیر کر سکیں۔