جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ اپر دیر میں فوجی افسران کی شہادت پر پوری قوم غم زدہ اور افسردہ ہے

گوجرانوالہ: صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ اپر دیر میں فوجی افسران کی شہادت پر پوری قوم غم زدہ اور افسردہ ہے باوردی سرنگ دھماکہ فوجی افسروں پر نہیں ملک پر حملہ ہے۔پاک فوج کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

افواج پاکستان کے گلے کاٹنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحک نہیں۔ ملکی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جرات مندانہ فیصلوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ حکومت دبائو میں آئے بغیر ملک کا امن برباد کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کرئے۔

ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد نور میں پاک فوج کے شہدا افسران کیلئے منعقدہ فاتح خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صاحبزادہ محمد دائود رضوی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی محمد حسین صدیقی، مفتی غلام نبی جماعتی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد سعید رضوی، حافظ محمد رفیق قادری، مولانا محمد خالد حسن مجددی، مفتی محمد حسیب قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔