بدین (عمران عباس) ملک بھر کی طرح بدین میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے جماعت اسلامی ،جمعیت علمائے اسلام سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، انڈیا اور مودی سرکار کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ۔
ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی، بدین میں جماعت اسلامی،جمعیت علمائے اسلام (ف)اہلسنت والجماعت اور دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سے اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی ، جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری فتح محمد مھیری، اللہ بخش نوتیار، مفتی عبدالغنی گوپانگ، اللہ بچایو ھالیپوٹہ عبدالغفار جمالی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کشمیر کے اندر پچاس سے زائدبے گناھ نہتے لوگوں کو شہید کیا گیا ہے اور سینکڑوں افراد کو زخمی کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا اور مودی سرکار کی جانب سے سات لاکھ سے زائد فوج کشمیر میں بیگناھ کشمیریوں پر مظالم ڈال رہی ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراداد کے تحت حقوق دیئے جائے اور بیگناہ لوگوں کا خون بہانا بند کیا جائے۔
رہنماﺅں نے مزید کہا کہ نواز شریف حکومت کشمیر معاملے پر کوئی بھی رد عمل نہیں دکھا رہی ہے ، اور الٹا مودی سرکار سے ہاتھ ملانے پر تُلی ہوئی ہے جب کے ہمیں اور پاکستانی سرکا ر کو پتہ ہے کہ امریکا ، اسرائیل اور بھارت کبھی بھی ہمارے دوست نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ریلی میں شریک لوگوں نے انڈیااور بھارت کے خلاف کے خلاف سخت نعریبازی بھی کی۔