کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان ضلع لیہ کے رہنما لالا محمد یونس سچے عاشق رسول اور عظیم مذہبی شخصیت تھے۔ جن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ ، ضلعی صدر جمعیت علمائے پاکستان قاری عبدالعزیز طاہر ، ضلعی جنرل سیکریٹری محمد رفیق نقشبندی ، سرپرست قاضی سعد اللہ ، علی جان ، غلام محمد بریال نے مرحوم لالا محمد یونس کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ لالا یونس نے پوری زندگی جمعیت علمائے پاکستان کیلئے وقف کر دی اور قائد اہل سنت مولانا شاہ شاہ احمد نورانی صدیقی کے مریدِ خاص تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔