مفتی محمد اشرف جلالی کا رسم چہلم شریف مورخہ 29 ستمبر کو کامونکی میں ہوگا
Posted on September 28, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
پاکستان کے ممتاز عالم دین جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے سینئر نائب صدر شیخ الحدیث مفتی محمد اشرف جلالی کا ختم چہلم شریف مورخہ 29 ستمبر بروز اتوار کو بوقت صبح9 بجے مرجزی جامع مسجد غلّہ منڈی کامونکی میں منعقد ہوگا۔جس میں ملک بھر سے علماء مشائخ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
جن میں چیئرمین روئیت حلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن، سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینئیر ثروت اعجا ز قادری صاحب،جمعیت علماء پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہ اویس نورانی، چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن پنجاب اسمبلی پیر سےّد محفوظ شاہ مشہدی ، چئیرمین قرآن بورڈ پنجاب مولانا غلام محمد سیالوی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،عالمی تنظیم اہل سنت کے سربراہ پیر افضل قادری، امیر جماعت اہل سنت پاکستان مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی، محمد ضیاء الحق نقشبندی اور صاحبزادہ نعیم عارف نوری سمیت ملک کی مذہبی و سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com