جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علماء اسلام ایک عالم گیر تحریک کا نام ہے جو جابر قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کے ترجمان عبدالرحمن عزیز نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک میں نئے پاکستان بنانے کی آڑ میں مادر پدر آزاد مغربی اور یہودی کلچر کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان کی نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے۔
میںقائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی دوراندیشی اور سیاسی بصیرت کو سلام پیش کر تا ہوں کہ انہوں نے عمران خان کو یہودی ایجنٹ چار سال پہلے کہ دیا تھا جو آج پرویز رشید صاحب ثبوتو ں ساتھ قوم کے سامنے لا چکے ہیں جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکے لئے کوششاں ہے ۔
دور حاضر میں اسلام کا عادلانہ نظام ملک و ملت کے سب سے اہم ضرورت ہے مغربی چلنجوں کے مقابلہ کیلئے امت مسلمہ کا متحد ہونا ناگزیر ہے۔