جامعة الاسلامیہ چمن کی دینی خدمات

Molana Siddiq Madani

Molana Siddiq Madani

چمن (حافظ محمدصدیق) جامعة الاسلامیہ چمن کے دینی خدمات کو سراہتے ہیں۔ حافظ محمد صدیق مدنی جامعہ ہذا کے بانی علامہ عبد الغنی شہید نے ملک اور بیرون ملک میں علم کے شمع جلائے اور علم کی روشنی پھیلائے۔ چمن جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا ہے کہ ملک کے اندر پاکستان میں اور ملک سے باہر افغانستان میں الجامعة الاسلامیہ چمن نے علم کی چراغ روشن کئے ہیں۔

جامعة الاسلامیہ چمن کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ ہذا کے بانی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ الحدیث علامہ عبد الغنی شہید نے ملک اور بیرون ملک میں علم کے شمع جلائے اور علم کی روشنی پھیلائے۔

ملکی تعمیر و ترقی میں مدارس اسلامیہ کا کردار انتہائی اہم ہے حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح غیر ملکی اشاروں پر مدارس کے خلاف کارروائی سے گریز کرے یہ دینی مدارس حقیقت میں اسلام کے قلعے ہیں اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو کروڑوں اسلامیانِ پاکستان دفاعِ اسلام کے لئے میدانِ عمل میں آئیں گے۔

حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل کرنے کے بجائے حکمران غیروں کی زبان بول رہے ہیں۔ جب کہ موجودہ دور میں وطن عزیز انتہائی نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے۔ ملک میں ہر طرف کرپشن، لوٹ مار، چور بازاری اور مہنگائی کا راج ہے۔ دوسری جانب دہشتگرد ڈرون حملوں اور بم دھماکوں میں معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت اور ڈرون حملوں میں ہماری آزادی اور خود مختاری پر سوالیہ نشان لگا رکھا ہے جو ہمارے حکمرانوں کی بزدلی اور نااہلی ہے۔

حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی بزدلی کے باعث اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے رہی ہیں۔ اور کہا کہ مدارس میں امن و محبت، اخوت اور بھائی چارے کی تعلیم دی جاتی ہے جو ان طلباء کو عملی زندگی میں مکمل انسان بنا کر معاشرے کا کار آمد شہری بناتی ہیں۔