مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف تحریک کے ایک سو دو دن مکمل

Anti India Movement

Anti India Movement

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف تحریک کو ایک سو دو دن ہو گئے ، سرینگر میں مکمل شٹر ڈاؤن ، قابض فوج اور پولیس اہلکار سڑکوں پر گشت کرتے رہے ۔ آٹھ جولائی کو نوجوان حریت پسند برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والا احتجاج آج بھی جاری رہا۔

وادی کے دارالحکومت میں کاروباری مراکز بند ہیں، ، ،ایک اندازے کے مطابق کاروبارنہ ہونے کی وجہ سے روزانہ ایک ارب پینتیس کروڑ روپے نقصان ہو رہا ہے ۔ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے ، صرف فوج اور پولیس کے اہلکار نظر آتے ہیں ۔ تعلیمی ادارے گزشتہ تین ماہ سے بند ہیں۔

قابض فوج کے ظلم و ستم جاری ہیں ۔ اب تک ایک سو سے زائد نہتے کشمیری شہید اور تیرہ ہزار سے زائد زخمی کر دیئے گئے ہیں ۔ چھروں والی بندوقوں کے باعث ایک ہزار کے لگ بھگ لوگوں کی بینائی ختم ہونے کا خدشہ ہے۔