جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی اور سپریم ہیڈ جناب امان اللہ خان (مرحوم) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس

JKLF

JKLF

JKLF

JKLF

اسلام آباد (یاسر رفیق) موجودہ تحریک ِ آزادیٔ کشمیر و جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی اور سپریم ہیڈ جناب امان اللہ خان (مرحوم) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس۔ تعزیتی ریفرنس لبریشن فرنٹ کے سینئر وائس چیئرمین جناب عبدالحمید بٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی جبکہ پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر پرسن ،جیو نیوز اسلام آبادکے بیوروچیف و سینئر صحافی جناب حامد میر مہمان ِ خصوصی کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔تعزیتی ریفرنس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان و پاکستان کے معتبر سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں انسانی حقوق تنظیموں کے سربراہان ، ٹی وی اینکرز ، سینئر صحافی و کالم نگار حضرات، اخبارات کے مالکان و مدیران ، طلباء تنظیموں کے نمائندگان ، مختلف سفارتخار اور کشمیری کمیونٹی کے علاوہ لبریشن فرنٹ واسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سے وابستہ متعدد لیڈران قابل ذکر ہیں۔

دیگر مقررین میں ترجمان سابق صدر پاکستان و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی لیڈسنیٹر فرحت اللہ بابر ، امیر ِ جماعت اسلامی آزاد کشمیر جناب عبدالرشید ترابی ، گلگت بلتستان نیشنل الائنس جناب عنایت اللہ شمالی ، مرحوم امان اللہ خان کی اکلوتی بیٹی اسماء خان لون ، آل پارٹیز حریت کانفر نس (میرواعظ) کے کنوینر جناب میر طاہر مسعود و سابق کنوینر سید یوسف نسیم ، آل پارٹیز حریت کانفر نس (گیلانی) کے سینئر لیڈران جناب محمود احمد ساغر و فاروق احمد رحمانی ، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سفارتی شعبے کے انچارج مولانا غلام نبی نوشہری ، وائس چیئرمین لبریشن فرنٹ کمانڈر فاروق ، وائس چیئر مین لبریشن فرنٹ سلیم ہارون ، لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی ،جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے صوبائی نائب صدر و سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان جناب عطا ء اللہ شہاب ، جموں کشمیر ہیومن رائٹس کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نزیر گیلانی ، انٹر نیشنل ہیومن رائٹس اوبزرور کے بانی صدر ڈاکٹر خالد سلہری ، ممبر کشمیر کونسل و مرکزی آرگنائزر جناب سردار محمد صغیر خان چغتائی ، جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے چیئر مین پروفیسر خلیق ، یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک ، صدر محاذ رائے شماری جناب ناصر انصاری ، پاکستان پیپلزپا رٹی (بھٹو) آزاد کشمیر کے صدر ایڈوکیٹ چوہدری منیر ، پاکستان تحریک ِ انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما خواجہ فاروق ، ریاست کے دونوں اطراف تاجروں پر مشتمل جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر جناب خورشید احمد میر ،پاکستان کے نامورسفارتکار ایمبسیڈر عارف کمال ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری عارف ، متحدہ قومی مومنٹ پنجاب کے انچارج ندیم احمد کھوکھر ، گلگت بلتستان ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس فرنٹ کے ڈپٹی کنوینر جناب شبیر معیار ، کشمیر کنسرن برمنگھم کے رہنما ساجد یوسف ، وائس چیئر پرسن یونائٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نائلہ خانین ،آل پارٹیز حریت کانفر نس کی خاتون رہنما شمیمہ شال اور پاکستان عوامی ورکرز پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ نثار احمد شاہ شامل ہیں۔ مقررین کے علاوہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر قائدین ، متعدد تنظیموں کے نمائندگان سمیت لبریشن فرنٹ و اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ اور لبریشن فرنٹ خواتین ونگ کی لیڈران و کارکنان بھی تعزیتی ریفرنس میں موجود تھے ۔

صدر مجلس جناب عبدالحمید بٹ، مہمان خصوصی جناب حامد میر اور سینیٹر فرحت اللہ بابر کے علاوہ دیگر تمام مقررین نے تحریک آزادیٔ کشمیر کو نئی انقلابی راستو ں پر گامزن کرنے ، تحریک ِ آزادی میں بے لوث کردار ادا کرنے اور ریاست کے دونوں اطراف آزادی پسند قوتوں کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے پر بانی و قائد ِ تحریک جناب امان اللہ خان (مرحوم ) کو ذبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جملہ مقررین نے قوم کے تئیں اُن کی خدمات کو بے مثل اور نا قابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل ِ راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ امان للہ خان مرحوم نے ہر محاذ پر سو نپے گئے کام کو بخوبی نبھایا اور تحریک ِ آزادیٔ کشمیر کی کامیابی کیلئے ہر وہ نیا راستہ اختیار کیا جس سے فائدہ پہنچ رہا ہو۔ مہمانان گرامی نے کہا کہ وہ ایک بہترین رائٹر، سفارتکار اور سیاستدان تھے

جنہوں نے تحریک ِ آزادیٔ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے بڑے بڑے کارنامے انجام دیکر اپنا لوہا منوایا جس کے معترف امان اللہ خان مرحوم کے ناقدین بھی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اگر امان اللہ خان مرحوم چاہتے تو وہ دھن دولت و عیش و عشرت کی زندگی بھی بسر کر سکتے تھے مگر حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے قوم ِ کشمیر کی آزادی کیلئے بو لوث اور انتھک کام کو ہی ترجیح دی۔
تعزیتی ریفرنس کی تقریب کے موقع پر قائد ِ تحریک امان اللہ خان کی سوانح حیات و مسئلہ کشمیر کے تئیں اُن کے خدمات پر مبنی ” بابائے کشمیر ۔امان اللہ خان ایک عہد ساز و تاریخ ساز شخصیت ” کے نام سے لبریشن فرنٹ کے وائس چیئرمین جناب حافظ انور سماوی کی تحریر کردہ ایک کتاب کی تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی۔ ر تعزیتی ریفرنس میں شرکاء نے اتفاق رائے سے مندرجہ ذیل قرار دادیں منظور کیں:

1 ۔ تعزیتی ریفرنس میں موجود شرکاء ریاست جموں کشمیر کے عظیم قومی رہنما و سپریم ہیڈجموں کشمیر لبریشن فرنٹ جناب امان اللہ خان مرحوم کی موجودہ تحریک ِ آزادیٔ کشمیر میں اپنے انقلابی اقدامات اور جہد ِ مسلسل کے ذریعے قلیدی کردار ادا کرنے پر انہیں ذبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

2 ۔ شرکاء مجلس جناب امان اللہ خان مرحوم کی آزادی کے حصول کی خاطر ریاست کی تمام اکائیوں جن میں بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں ،کو ایکدوسرے کے قریب لانے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر بھی اُنہیں ذبر دست خراج ِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

3۔ اجلاس حق آزادی و حق خود ارادیت کے حصول پر مبنی ریاست جموں کشمیر کے اندر جاری جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا پائیدار، پُر امن، منصفانہ اورمستقل حل بھارت ، پاکستان اور ریاست جموں کشمیر کے نمائندوں کے درمیان سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے نکالنے پر زور دیتا ہے۔

4 ۔ یہ اجلاس ریاست جموں کشمیر کی وحدت پر یقین رکھتا ہے اور تقسیم ِریاست سمیت ایسے کسی بھی حل کو مسترد کرتا ہے جو ریاستی عوام کی مرضی کے برعکس ہو۔ 5۔ یہ اجلاس بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد ِ آزادی کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اقوام ِ عالم سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے آزادی پسند کشمیریوں پر مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

6 ۔ اجلاس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر کے اندر نافذالعمل اُن تمام کالے قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا جن کی وجہ سے قابض بھارتی افواج کو حریت پسند عوام پر مظالم ڈھاے جانے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

7 ۔ شرکاء اجلاس بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج اورکٹھ پتلی ریاستی حکومت کی طرف سے بھارت مخالف و آزادی کے حق میں ہونے والے پُر امن جلسوںکو قدغنوں و پابندیوں کی نظر کرنے اور آزادی پسند قیادت کو آئے د ن گرفتار اور گھروں میں نظر بند کرنے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

8 ۔ یہ اجلاس بھارتی حکومت کی کشمیر اور کشمیری کُش حکمت عملی جس کے تحت وہ ریاست جموں کشمیر میں ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کی غرض سے رٹائرڈ فوجیوں ، کشمیری پنڈتوں ا ور بے گھرغیر ریاستی افرادکیلئے مخصوص کالونیوں کا قیام نیز متعارف کردہ نئی صنعتی پالیسی کے تحت غیر ریاستی باشندوں کو اراضی الاٹ کرنے کے مزموم اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اسے نا منظور کرتا ہے۔

9 ۔ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء نے چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جناب محمد یاسین ملک کی اُن کاوشوںکو سراہا جس کے تحت انہوں نے بھارت کے مکروہ عزائم کے خلاف آزادی پسند قوتوں کا مشترکہ حکمت ِ عملی مرتب کر نے کی راہ ہموار کی۔
10 ۔ تعزیتی مجلس کے شرکاء اللہ تعالیٰ سے دستب دعا ہیں کہ جناب امان للہ خان سمیت جملہ شہدائے کشمیرکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔