جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار کو تبدیل کرنے کیلئے 1947 ء سے کوشش ہو رہی ہے: میر واعظ

Mirwaiz Umar Farooq

Mirwaiz Umar Farooq

سرینگر (جیوڈیسک) حریت کانفرنس ع کے چیئرمین میر واعظ محمد عمر فاروق نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے مسلم اکثریتی کردار کو تبدیل کرنے کیلئے 1947 ء سے ہی منصوبہ بندیوں کا ایک جال بچھایا گیا جس کی ایک کڑی تہذیبی جارحیت بھی ہے۔

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا تہذیبی جارحیت کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کو اسوہ رسولؐ کی پیروی سے روکنے کیلئے مسلکی اختلافات کو ہوا دی جا رہی ہے۔