مقبوضہ کشمیر میں ریاستی اسمبلی کے لیے آرٹیکل تین سو ستر ایک بار پھر سے موضوع بحث بننے لگا

Narendra Modi

Narendra Modi

سری نگر (جیوڈیسک) دورہ کشمیر کے دوران سری نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر اپنی تقریر کا موضوع پاکستان اور کشمیر کو رکھا مودی نے ہرزا سرائی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو پاکستان کی محبت کی نہیں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے۔

کشمیر میں اتنی بڑی پائپ لائن بچھائی جس میں سے کاربھی گزر سکتی ہے، مودی کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں عرصے سے دوخاندان ہی حکومت کرتے آئے ہیں، یہاں پینے کے پانی کی قلت کا ذمے دارکون ہے؟ کشمیری عوام اس مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ دیں، دنیا کو کشمیر کی خوبصورتی دکھانا چاہتے ہیں،ادھر بھارتی وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں ہونے و الی دہشت گردی میں پاکتان کا ہاتھ ہے۔

داعش کی سوشل میڈیاکےذریعے لوگوں کوبھرتی کرنے کے معاملے پرنظرہے دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں ریاستی انتخابات کا ماحول گرم ہوتے ہی آرٹیکل تین سو ستر بھی موضوع بحث بن گیا ہے، یہ آرٹیکل جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دیتا ہے۔ جس کے تحت ریاست سے باہر کے لوگ وہاں زمین اپنے نام نہیں خرید سکتے۔

ریاست میں پچیس نومبر سے بیس دسمبر تک پانچ مراحل میں انتخاب ہو گا، بی جے پی نے تمام ستاسی نشستوں پر اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔