مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں انگلش ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیراورکشمیر یونیورسٹی سرینگر کے اشتراک سے آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس سے کشمیر یونیورسٹی سرینگر کے پروفیسر ڈاکٹر نذیردھر نے کشمیری زبان کی ترویج و تحقیق کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا کیا۔
سیمینار اس پروجیکٹ کا حصہ تھا جو آزاد جمو ں کشمیر یونیورسٹی اور کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے جاری ہے جس میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بولی جانے والی مختلف زبانوں پر تحقیق کی جا رہی ہے۔ سیمینار میں پروجیکٹ ٹیم ممبران ڈاکٹر عائشہ سہیل، ڈاکٹر خواجہ عبدالرحمان اور ظفیر حسین کیانی کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری، پروفیسر ڈاکٹر راجہ نسیم اختر، ڈاکٹر عبدا لقادرخان، دیگر سٹاف ممبران اور پی ایچ ڈی اورایم فل کے طلباء نے شرکت کی۔
دوسری جانب سے کشمیر یونیورسٹی سرینگر کے پروفیسر ڈاکٹرعادل امین کاک اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹرندیم حیدر بخاری نے اپنے خطاب میں اس طرح کے سیمینارز کو خوش آئند قرار دیا اور دونوں اطراف کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔