جموں : بھارتی فوج کے ایک میجر نے خودکشی کر لی
Posted on September 24, 2014 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Indian Army
جموں (جیوڈیسک) بھارتی فوج کے ایک میجر نے جموں کے نواحی علاقہ کھور میں اپنے گھر کے باتھ روم میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔
ذرائع نے بتایا کہ 29 سالہ میجر رمن باگلا جو ایک ڈاکٹر تھا نے گزشتہ رات پالن والا میں اپنے کوارٹر کے باتھ روم میں بیڈشیٹ سے پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔
ذرائع نے بتایا کہ صبح اس کے ساتھیوں نے اس کی نعش دیکھی اور متعلقہ عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس میں اس کی شکایت درج کروائی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com