لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا مرکزی کا کنونشن تحریک آزادی کشمیر کے لئے سنگِ میل ثابت ہو گا۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور تمام جمہوری تقاضوں کو پور کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر محمود کشمیری اور جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری نے نیپ کے مرکزی کنونشن کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مادرِ وطن ریاست جموں وکشمیر جو کے ۸۴۴۷۱ مربع میل پر پھیلی ہوئی ہے کی وحدت ‘آزادی ‘خودمختاری ، خوشحالی ‘ امن پسند و فلاحی معاشرہ کا قیام کے لیے جدید سائینسی اصولوں کی بنیادپر جدو جہد پر یقین رکھتی ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ ریاست کی وحدت کی خاطر وحدت مارچ میں ہمارے کامریڈز نے جانی قربانیاں بھی دینے سے گریز نہیں کیاِ ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں حصہ بنانے کی ہر ایک سازشوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہر موقع پر ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی ان گھٹیہ عزائم کو بے نقاب کرتی رہے گی۔
تمام کارکنان کنونشن میں بھرپور شرکت کر کے کنونشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ریاست جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کی جانب سے کنونشن کی بھر پور سپورٹ کی جائیگی۔