لوٹن، یوکے (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی یوکے برانچ لیوٹن شاخ نے کامریڈ عمر حیات، کرنل تصدق اور ارشد بلو کی جدوجہد کی یاد میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ ساجد شاہین جنرل سیکریٹری نیشنل عوامی پارٹی یوکے برانچ کی نظامت میں پروگرام کا آغاز ہوا۔ پروگرام کے پہلے سیشن میں کامریڈ عمر حیات، کرنل تصدق اور ارشد بلو کی پارٹی اور این ایس ایف کیلئے شاندار خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے سراہا گیا اور عہد کیا گیا کہ پارٹی اور این ایس ایف ان کی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔
پروگرام کے دوسرے سیشن میں لیوٹن کیلئے پارٹی یونٹ کی تشکیل عمل میں لائی گئی، جس میں پارٹی کے سینئر ممبران کامریڈ اصغر اور کامریڈ شکور نے پارٹی کی مضبوطی کیلئے خود کو بتدریج صدر اور جنرل سیکریٹری کیلئے پیش کیا۔ انکے ساتھ دیگر عہدیداروں میں اشتیاق بٹ، قمرالزماں، عدنان صادق، مسعود احمد، محمد آصف کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ساجد شاہین نے نومنتخب باڈی سے حلف لیا اور مبارکباد پیش کی۔ یوکے برانچ کے سابق جنرل سیکریٹریز آصف مسعود، آزاد راجہ اور یوکے برانچ کے سابق صدر صادق سبحانی، فیصل قریشی، امجد بٹ، شاہد ملک اور سجاد ملک نے اپنے تاثرات میں مبارکباد دیے ہوئے اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
تیسرے سیشن کی نظامت لیوٹن برانچ کے نومنتخب جنرل سیکریٹری کامریڈ شکور نے سنبھالی۔ نو منتخب برانچ صدر کامریڈ اصغر نے اپنے خطاب میں پارٹی تشکیل کے مقاصد، قومی آزادی اور غیر طبقاتی سماج کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور زور دیکر کہا کہ بیرون ممالک پارٹی برانچیں اسطرح مرکز کی معاون نہ ہو سکی ہیں جنکے لئے بیرونی ممالک میں برانچیں قائم کی گئی۔ اسلئے ضروری ہے کہ پارٹی ممبران پارٹی نظریات اور لائین آف ایکشن کو سمجھیں اور اپنی سرگرمیوں کو ایسی انجام دیں کہ وہ مرکز کی پالیسی کا عکس ہوں۔ دیگرپارٹی ممبران نے بھی نومنتخب لوکل اور برطانیہ باڈیز کو مبارکباد دیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تیسرے سیشن میں نومنتخب لیوٹن برانچ نے سابق جنرل سیکریٹری یوکے برانچ آصف مسعود اور سابق صدر یوکے برانچ صادق سبحانی پر پینل تشکیل دیکر پارٹی ممبران کو دعوت دی کہ وہ پارٹی پالیسی، آئین و منشور یا دیگر پہلوؤں پرپینل سے سوال کریں۔ پینل نے ممبران کے اٹھائے گئے سوالوں کے جوابات میں پارٹی پالیسی کی تشریح کرتے ہوئے نظم و ضبط، تنظیم سازی، سٹڈی سرکلز سے استفادہ، مطالعہ اور پارٹی کیلئے مالی معاونت پر زور دیا۔
چوتھا سیشن یوکے برانچ کابینہ اور سینئر پارٹی راہنماؤں پر مشتمل اوپن فورم مکالمہ تھا۔ پہلے سے موجود پارٹی ممبران کے علاوہ مکالمہ میں یوکے برانچ کے صدر امجد اشرف، مرکزی راہنما شوکت مقبول بٹ، چیف آرگنائزر عرفان اشرف میر، محمود کشمیری، شاہد ہاشمی، واجد ایوب، سیکریٹری شفیق، اعجاز پیر، حاجی نثار، فیصل قریشی، امجد بٹ نے حصہ لیا اور پارٹی پروگرام اجاگر کیا بیلجیم برانچ کے راہنما متین ملک اور احمد ملک عبدل رحیم قمر سجاد نےبھی اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے اختتام پر مندرجہ ذیل قراردادیں منظور کی گئیں: ۱۔ ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی تقسیم کے ہر عمل کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ ۲۔ ہندوستان اور پاکستان کیطرف سے ریاست جموں کشمیر کے رقیبوں کو اپنی صوبوں کے طور پر ہڑپ کرنے کی متواتر مذموم کوششیں قابل تشویش اور قابل مذمت ہیں۔ ۳۔ ریاست جموں کشمیر بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وسائل پر ریاستی لوگوں کا حق ملکیت ہے اور ان علاقوں پر قائم مقامی حکومتوں کے کنٹرول میں تمام وسائل و تنصیبات بشمول توانائی کے منصوبے ہونے چاہئیں۔ ہم ریاستی وسائل پر غیر ریاستی قابض ملکوں کے اختیار و تصرف کی مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس ریاستی وسائل پر ریاستی کنٹرول کیلئے جاری تحریک کی حمایت کرتا ہے۔ ۴۔ اجلس کامریڈ عمر حیات، کامریڈ کرنل تصدق، ارشد بلو اور پاکستان عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر کامریڈ فانوس گجر کی قومی و عوامی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ۵۔ اجلاس مرکزی صدر لیاقت حیات کی بطور الیکشن امیدوار مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے۔