راچڈیل (نوید چوہان) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ اپنے ویژن اور کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کی تنظیم سازی کو برطانیہ کے مختلف علاقوں میں جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک تقریب کا انعقاد مانچسٹر کے مقامی ریستوران میں کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے اس پارٹی کی نمائندگان اور کارکنان شریک رہے۔ تقریب کا مقصد پارٹی کی راچڈیل برانچ کی لانچ اور تقریب حلف برداری تھی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پارٹی اپنے سیاسی پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی شعوری کاوشوں کو جاری رکھے گی ۔ سیاسی عمل کو منحت کشوں عام عوام اور ستر سال سے سیاسی نا انصافیوں کو برداشت کرنے والی کشمیری عوام کو ایک توانا مضبوط شعوری جدوجہد کا پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔ راچڈیل برانچ کے صدر کے طور پر اے۔ایس نصیر کو منتخب کیا گیا، جبکہ زوہیب افضل جنرل سیکرٹری ،سرور ناز نائب صدر، مشتاق سیکرٹری نشرواشاعت اورراجہ قائد کوسیکرٹری مالیات کے عہدےپرمنتخب کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیف آرگنائزر امجد اشرف نے کی۔