سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد سرینگر میں بھارت نواز نیشنل کانفرنس کے ایک کارکن کو کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے شہر کے علاقے نوہٹہ میں نیشنل کانفرنس کے کارکن محمد لطیف گپکاری کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔
اسے فوری طورپر صورہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شرو ع کر دی ہے۔
ادھر بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقے ریاسی میں ہائیر سیکنڈری سکول میں دو طلباء کے درمیان لڑائی کے بعد بھارت مخالف نعرے لگانے پر دو کشمیری طلباء شکیب حسین اور صاحب ماگرے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے دو طلباء کو ریاسی پولیس سٹیشن میں نظربند کر دیا ہے۔