لندن برطانیہ (پ ر) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شوکت مقبول بٹ، نیپ برطانیہ کے صدر محمود کشمیری و جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری نے برطانیہ کابینہ کی جانب سے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا پانچویں تاریخ ساز مرکزی کنونشن کی شاندار کامیابی پر مباکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب قیادت میں شامل صدر سردار لیاقت حیات (راولاکوٹ)، سینئر نائب صدر اظہر کاشر تراڑکھل) ، نائب صدر جاوید جان (پاچھیوٹ) ، سیکریٹری جنرل عبدالستار ایڈوکیٹ (باغ) ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل راجہ امین مظفرآباد) ، جوائنٹ سیکرٹری راجہ خاور نجیب (بھمبھر)چیرمین فنانس سیل کرنل تصدق (راولپنڈی)، فنانس سیکرٹری ناصر کاش (باغ) ، چئیرمین میڈیا سیل اعجاز صدیقی (مظفرآباد) ، چیف آرگنائزر صغیر چوھدری ( ڈڈیال) ، ڈپٹی چیف آرگنائزر ممتاز فضل (سدہنوتی) کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے۔
ہم بھرپور امید کرتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ دور حاضر کے تمام تر تقاضوں کو بخوبی پورا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گی اور بابائے قوم مقبول بٹ شہید ؒ کے بتلائے ہوئے راستہ پر چلتے ہوئے مادر وطن ریاست جموں کشمیر میں ظلم ، جبر ، فرسودگی ، دولت پسندی ، اور استحصالی قوتوں کے خلاف اور مادر وطن جموں کشمیر کی مکمل آزادی ، خود مختاری و خوشحالی کے لئے جاری جدوجہد کو مزید آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
نئی کابینہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور مادر وطن جموں کشمیر جو کے84471 مربع میل پر محیط ہے کی مکمل وحدت پر ایمان رکھتے ہوئے۔ غیر ملکی تسلط سے آزاد کرانے اور ریاست جموں کشمیر میں ایک مثالی معاشرے کے قیام تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔