جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (برانچ) یوکے لیوٹن سے ممبران کی لیوٹن یونٹ کے قیام سے متعلق ملاقات

Meeting

Meeting

لوٹن (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (برانچ) یوکے کے لیوٹن سے مندرجہ ذیل ممبران محمد اشتیاق بٹ، کامریڈ شکور، کامریڈ اصغر، محمد سجاد، آصف یونس، یوکے برانچ کے سابق صدر صادق سبحانی، ساجد حسین، شاہد ملک، اخمد محمود، محمد فیاض ممبران نے پارٹی برانچ یوکے کے جنرل سیکریٹری ساجد شاہین سے ذیلی لیوٹن یونٹ کے قیام سے متعلق ملاقات کی۔ ساجد شاہین نے زور دیکر کہا کہ ذیلی یونٹ قائم کر کے پارٹی کی سرگرمی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے فعال بنایا جانا چاہئے۔ جس میں بوجوہ دوسرے ممالک کی نسبت ہم پیچھے ہیں۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے مرکز کو متحد، مضبوط اور فعال ہونے میں معاونت فراہم کریں۔ اس ضمن میں ملاقات میں ساجد شاہیں نے برمنگھم میٹنگ میں یوکے برانچ کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور منظم مالیاتی نظام کیلئے پارٹی ممبران سے تعاون چاہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوکے برانچ کے صدر جناب امجد اشرف کی قیادت میں ہم یہاں یوکے میں پارٹی برانچ کی مضبوطی کیساتھ مرکز کو متحد اور مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے برانچ خازن اسحاق بھٹی صاحب کی پارٹی مالی خود کفالت کیلئے کاوشوں کو بھی سراہا۔ پارٹی تربیت کے سلسلے میں انہوں نے بالخصوص سعودیہ پارٹی برانچ سے کامریڈ زوہیب عارف کی پارٹی سرگرمی سے متعلق سوشل میڈیا بیان کا حوالہ دیکر وضاحت کہ ہمیں بھی انہیں خطوط پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ ساجد شاہیں نے آخر میں تاکید کی کہ لیوٹن یونٹ جلد از جلد تشکیل دیا جائے۔