جام پور کی خبریں کامران لاکھا سے 24/01/2015

Kamran Lakha

Kamran Lakha

جام پور (کامران لاکھا سے) منیراحمد، محمد طاہر ،محمد، الیاس، منیر، عابد حسین وغیرہ کو ڈی ایس پی جامپور نے بطور انکوائری بلا کر مقدمہ نمبر 151/51 زیر دفعہ 107کی فرضی firدرج کردی ۔تفصیل کے مطابق موضع تتاروالا کے رہائشی منیراحمد ،محمد طاہر ،محمد، الیاس، منیر، عابد حسین وغیرہ انکوائری درخواست کیلئے بلا کر بیٹھادیا جبکہ معلوم ہوا ہے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 151/51 زیر دفعہ 107درج کر لیا ہے ملزمان کی طرف سے موقف درج کیا ہے کہ ہماری کوئی لڑائی جگڑانہ ہوا ہے پولیس کسی دبائو میں آکر مقدمہ درج کر رہی ہے علاوہ ازیں ورثا کی طرف سے بیان میں کہا ہے کہ پولیس دبا ئی معاملہ کو رفع دفع کرنے کیلئے ایک لاکھ طلب کر رہی ہے ہم غریب آدمی ہیں اور بے قصور ہیں مقدمہ کی کوئی حقیقت نہ ہے جبکہ پولیس سے جب موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنا حقائق پر مبنی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جام پور (کامران لاکھا سے) انجمن تاجران کے ضلعی رہنما جٹ عقیل احمد بھٹہ نے صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاجر برادری ملکی مسائل کے حل کیلئے اہم قردار ادا کر رہی ہے ضلع راجن پور پنجاب کا پسماندہ ترین علاقہ ہے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کی بہتات ہے لیکن تاجروں کے مسائل کو اعلیٰ قیادت کو پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جن کو جلد از جلد حل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل جام پور کی تاجر برادری ہر وقت مقامی انتظامیہ سے تعاون میں کو شان ہے انتظامیہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں جس سے ملکی مسائل میں کمی آسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جام پور (کامران لاکھا سے) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تحصیل جام پور میں سیکرٹری اطلات طاہر مجید چانڈیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن صرف اور صرف غریب طبقہ کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہیں علاقے میں نا انصافی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گئی حکومت اس ادارے کی سر پرستی کرے تاکہ ہم عوام کے ساتھ مل کر ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کو بے نقاب کریں گئے تاکہ کوئی دوسرے عناصر مجبور عوام کو تنگ نہ کریں۔