پشاور(جیوڈیسک)پشاور خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں بم د ھماکے کے متاثرین نے امداد نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ متاثرین نے پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ17 دسمبر 2012 کو جمرود بازار د ھماکے میں22 افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے تھے۔
تاہم تاحال کسی ایک متاثرہ خاندان کو بھی حکومتی امداد نہیں ملی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو جلد امداد دی جائے۔ بصورت دیگر گورنر ہاس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔