خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں آلودہ پانی پینے سے پیٹ کی بیماریاں پھوٹ پڑیں، جس سے 60 سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے علی مسجد میں خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد افراد پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔
متاثر ہونیوالوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ جنہیں علاج کیلئے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر لیاقت علی کاکہناہے کہ بیماری حالیہ بارشوں اور سیلاب کا آلودہ پانی پینے کی وجہ سے پیش آئی ہیں۔