لاہور (جیوڈیسک) جمشید دستی پر مبینہ تشدد، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹس، اے ٹی سی اور سیشن جج سرگودھا سے رپورٹ طلب۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے ایم این اے جمشید دستی پر جیل میں تشدد اور غیرانسانی سلوک کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس نے انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے سیشن جج اور جج انسداد دہشتگردی عدالت ڈی جی خان سے رپورٹس طلب کر لیں۔