اسلام آ باد (جیوڈیسک) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین اسمبلی پر مشتمل 7 رکنی کمیٹی قائم کردی۔
جمشید دستی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی میں عمران ظفر لغاری، عارف علوی، روحیل اصغر، کاظم علی شاہ، شاہدہ اختر علی، خواجہ سہیل اور میاں عبدالمنان شامل ہیں۔ کمیٹی اراکین اسمبلی پر لگائے گئے شراب نوشی اور غیر اخلاقی حرکات کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرکے 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین اسمبلی کی جانب سے شراب نوشی کی جاتی ہے جب کہ لڑکیوں کو مجروں کے لئے بھی لایا جاتا ہے۔ جمشید دستی نے گزشتہ روز 2 سی دیز پر مشتمل شواہد اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کردیئے تھے۔