اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد نومنتخب رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے قومی اسمبلی میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد نو منتخب رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے قومی اسمبلی میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق غریب عوام اور غریب گھرانے سے ہے۔
میں چاہتا ہوں لوگوں کو روزگار ملے اور ان کا معیار زندگی بہتر ہو۔ ایوان میں مسلم لیگ (ن)کی حمایت کروں گا۔ میرا مسلم لیگ (ن) سے کوئی مطالبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مجھے میرے حلقے کے لوگوں نے عزت دی میں ان کا مشکور ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے کھر، نواب اور جاگیر داروں پر ترجیح دی ان احسان نہیں اتار سکتا۔ میری تمام تر کوشش غریب عوام کی خدمت کرنے پر وقف ہے۔