جمشید ٹاؤن تھانے کے سامنے موٹرسائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) جمشید ٹاؤن تھانے کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ آج علی الصبح جمشید ٹاؤن تھانے کے سامنے مشتبہ موٹر سائیکل میں بم برآمد ہوا تھا۔

جس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابقبم میں 5 کلو دھماکا خیز مواد موجود تھا جبکہ بم کے ساتھ موبائل فون اور ڈیٹونیٹر بھی منسلک تھا۔