اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت جامشورو میں 2 ارب 58 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایک ہزار 320 میگاواٹ صلاحیت کے کوئلے پر چلنے والے دو پاور پلانٹ لگائے گی، منصوبوں کی فزیبلٹی تیار ہو گئی اور 2016 تک منصوبوں کی تکمیل کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق دونوں پاور پلانٹس میں سے ہر ایک 660 میگاواٹ کا ہو گا۔
دسمبر تک منصوبوں کا ٹھیکہ دینے کیلئے بولی ہو گی، حکام کے مطابق منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک 90 کروڑ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بنک 44 کروڑ ڈالر اور چائنا کا ایگزم بنک 48 کروڑ ڈالر کا نرم شرائط پر قرض فراہم کریں گے جبکہ حکومت پاکستان کوئلے سے چلنے والے اس منصوبے کی تعمیر کیلئے 76 کروڑ 80 لاکھ فراہم کرے گی۔