خیرپور ناتھن شاہ: جامشورو سے 8 دن قبل لاپتہ ہونے والا 12 سالہ بچہ تاحال گھر نہ پہنچ سکا۔ ورثا کا خیرپور ناتھن شاہ میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرا۔
ضلع دادو سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ بچہ شعیب سولنگی جامشورو سے گذشتہ 8 دن سے لاپتہ ہے۔لاپتہ ہونے والے بچے کے ماموں وزیر سولنگی نے خیرپور ناتھن شاہ میں نیشنل پریس کلب پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے۔
صحافیوں کو بتایا کہ میرا بھتیجا 8 دن پہلے فھلجی سے جامشورو کے لیے نکلا تھا اور کچھ دن رشیداروں کے پاس رہائش پذیر تھاجس کے بعد پھر اچانک وہ گاؤں کے لیے نکلا تو اس دن سے لے کر آج تک اس کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔
بچے کے ماموں کا کہنا تھا کہ بچے کے اچانک لاپتہ ہونے پر ان کے والدین بہت زیادہ پریشان ہیں اور غم سے نڈہال ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئے جی سندھ سے بچے کے لاپتہ ہونے پر نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔’