کراچی (جیوڈیسک) نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر سے کراچی آنے والی مسافر بس نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 5 زخمی دم توڑ گئے۔
بعد ازاں زخمیوں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، طبی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور کم سن بچی بھی شامل ہے، لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جارہا ہے۔