جامشورو : مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور دو گرفتار

Jamshoro

Jamshoro

جامشورو (جیوڈیسک) سعید آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں میں تین گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا۔ جس میں تین خطرناک اشتہاری ڈاکو فرید چانڈیو، مصطفٰی چانڈیو اور نظیر رند ہلاک ہو گئے

جبکہ دو ڈاکوؤں سکندر لُنڈ اور میو خان رودھانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار حشام اور ذوالفقار بھی زخمی ہو گئے۔ جنہیں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔