کراچی (جیوڈیسک) حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے جامشورو پاور پروجیکٹ یونٹ ٹو کے لئے قرض کی درخواست کردی۔
ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے درخواست کی ہے کہ جامشورو پاور پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ کے لئے بھی سرمایہ فراہم کیا جائے جبکہ بینک پہلے سے ہی جامشورو پر کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کے منصوبے کے لئے قرض فراہم کر رہا ہے۔
جبکہ حکومت نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ کوٹری ریلوے ٹریک کی تعمیر نو کے لئے 100 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے یہ اُمید دلائی ہے کہ ان پروجیکٹس پر فنڈنگ بڑھانے کے لئے جلد ہی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔