جامشورو ٹول پلازہ کے قریب دو افراد کی لاشیں ملی ہیں

Jamshoro

Jamshoro

جامشورو (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر جامشورو ٹول پلازہ کے قریب 2 افراد کی لاشیں ملیں۔

دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مقتول افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم ان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔ لاشوں کو جامشورو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔