کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیویٹ سال دوئم اور سال اول ودوئم ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق امتحانات میں 1602 طلباوطالبات شریک ہوئے، 14 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،450 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 02 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 29.09% فیصد رہا۔