اسلام آ باد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگ گروپ اور جیو بیرونی امداد سے مشرقی سرحد پر امن کی آشا چلا رہا ہے۔ عمران خان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ جنگ گروپ اور جیو بیرونی امداد پر مشرقی سرحد پر امن کی آشا چلا رہا ہے۔
جب کہ مغربی سرحد پر جنگ گروپ کی جنگ کی آشا جاری ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے خلاف پر وپیگنڈا کرنے اور انتخابات میں دھاندلی کروانے پر جنگ اور جیو گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔