لاس اینجلس (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنگ کی حامی تھی نہ ہوں اور نہ کبھی ہوں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیسیف کی سفیر برائے خیر سگالی پریانکا چوپڑا نے خود کو امن کا حامی قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ کبھی بھی جنگ کی حمایت کا کوئی بیان نہیں دیا اور میرے ماضی کے تمام کام اور بیانات کو دیکھا جائے تو بھی اس بات کا علم ہو جائے گا کہ میں کبھی بھی جنگ کی حمایتی نہیں رہی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے فن اور تخلیقات کو انسان دوستی اور امن کیلئے استعمال کیا۔