MSO گیارہ جنوری کو سولہواں یوم تاسیس منائی گی، راجہ عبد الرازق

MSO

MSO

کراچی : ملاں و مسٹر کی طبقاتی تفریق کے خاتمے کی جدوجہد کرتے رہیں گے ، ملک کے اندر اسلامی نظام نافذ کرنے کی عملی کوششوں کو مزید تیز کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والے اسلام مخالف بل کی واپسی پر تمام قوم مبارک باد کی مستحق ہے ، گورنز سندھ نے متنازعہ بل واپس لے کر اسلام سے محبت کا ثبوت دیا ، ملک جس نام پر بنا ہے وہی نظام اس میں نافذ ہو یہ ملک کے لیے بہتر ہے۔

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 11 جنوری کو اپنا سولہواں یوم تاسیس بھر پور انداز میں منائے گی ، اس موقع پر ملک بھر میں ” تجدید عہد و دفاع وطن ” کے عنوان سے سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم نشرواشاعت محمد عادل نے مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 16 سال سے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے لیے نوجوانوں کو تیار کرنے پر فخر ہے ملک کے لیے یہ قربانی دیتے رہیں گے۔

سولہ سال مکمل ہونے پر تمام طلبہ برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، ناظم اطلاعات کراچی کے مطابق یوم تاسیس پر کراچی ڈویژن کا پروگرام اور زونل تقریری مقابلوں سے منتخب ہونے والے کارکنان کے درمیان فائنل تقریری مقابلہ 12 جنوری کو جمشید ٹائون گرومندر پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کی تیاریاں بھر پور انداز میں جاری ہیں ، ہم اپیل کرتے ہیں کہ 12جنوری کو تمام طلبہ برادری یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت کرکے ملک و ملت سے محبت کا ثبوت پیش کرے۔
جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0308-2704815