جنوری کے آغاز میں مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد اضافہ

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) ہاسپیٹلر نمائش آئندہ سال برازیل کے شہرساؤ پاؤلو میں
بھارتی تاجروں کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا 20 28 سال 2014ء کے آغاز میں مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ، تاہم کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.13 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستان بیورو شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 2 جنوری 2014ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ 0.13 فیصداضافے سے 200.00 پوائنٹس سے بڑھ کر 200.26 پو ائنٹس تک پہنچ گیا۔

جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 0.17 فیصد اضافے سے 209.27 پوائنٹس سے بڑھ کر 209.63 پوائنٹس تک پہنچ گیا، اس ہفتے کے دورا ن زندہ مرغی، ٹماٹر، کیلا، مونگ کی دال، دال ماش ، مسور کی دال اورویجی ٹیبل گھی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پیاز ، آلو ، چینی، گڑ، ادرک ،انڈے ، ایل پی جی ،چنے کی دال، گندم، آٹا ، ویجی ٹیبل گھی جبکہ اور سرخ مرچ سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل،مٹن، بیف، اری چاول، چائے، خوردنی تیل، گیس کے نرخ، بجلی کے نرخ، تازہ دودھ، دھی، دودھ پاؤڈر، باسمتی چاول اور کھلا گھی سمیت 31 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزارآمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزار، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.15 فیصد، 0.16 فییصد 0.18 فیصد اور 0.19فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔