جنوری تا مارچ2013 : بھارت کی معاشی ترقی کی شرح %5 سے کم

India

India

بھارت (جیوڈیسک) رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی یعنی جنوری تا مارچ 2013 کے دوران بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار چار اعشاریہ آٹھ فی صد رہ گئی ہے جو کہ دس سال کی کم ترین سطح ہے۔ بھارت میں مالی سال دو ہزار بارہ اور تیرہ کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں اس عرصے کے دوران معاشی ترقی کی شرح سب سے کم رہی ہے۔

جنوری تا مارچ دوہزار تیرا سے قبل بھارت کی ترقی کی شرح سالانہ پانچ فی صد سے زیادہ رہی تھی۔ دو سال پہلے بھارت میں ترقی کی شرح نو فی صد سالانہ ہوا کرتی تھی لیکن حالیہ مہینوں میں اس میں کافی تیزی سے کمی آئی ہے۔

اس کا سبب مینو فیکچرنگ اور خدمات کے شعبے میں سست رفتاری کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بیرونی سرمایہ کار بھی اہم اصلاحات میں تاخیر کے سبب وہاں سرمایہ کاری سے گریزاں ہی رہے ہیں۔