لاہور (جیوڈیسک) بھارت سانپ گزرنے کے بعد لکیر پیٹنے لگا۔ بھارتی میڈیا حسب روایت پھر خود ہی جج بن گیا اور دعویٰ کر دیا ڈالا کہ پندرہ جنوری تک پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کے شواہد پر ایکشن نہ لیا تو دونوں ملکوں کی بات چیت نہیں ہو گی۔
ساتھ ہی شوشہ چھوڑا کہ سرحد پار کرنے والے دہشت گردوں کے جوتوں کے نشان مل گئے ہیں۔ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے سکیورٹی ایجنسیز کے اہلکار ایس پی سلویندر سنگھ کو ساتھ لے کر گُرداس پور کی سڑکوں کی خاک چھاننے لگے۔ ایس پی سلویندر سنگھ نے اہلکاروں کو گاڑی چھیننے والی جگہ کا بتایا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے بھی ایس پی سلویندر سنگھ کے مندر جانے والے راستوں کا جائزہ لیا۔ ادھر بوکھلائی ہوئی بھارتی فورسز نے پٹھان کوٹ بیس کے باہر سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ خود بھارتی میڈیا نے ہی اس گرفتاری کو ڈرامہ قرار دے دیا۔