یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات مزید 12 روپے تک سستی ہونے کا امکان

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جنوری سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 10 سے 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اوگر اآئندہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق کمپیوشن پر مبنی سمری تیار کر کے منظوری کیلئے وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میںخام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر55.84 ڈالر ہو گئی، جس سے توقع ہے کہ یکم جنوری سے ملک میں پٹرول 8 سے 10 دس روپے فی لیٹر، ایچ اوبی سی 12روپے، ڈیزل 7.50 روپے اور مٹی کا تیل 7روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے البتہ حکومت حتمی فیصلہ 31 دسمبر کو کرے گی۔

ذرائع کے مطابق توقع ہے اس مرتبہ بھی پٹرول قیمتیں کم ہوں گی، ایک تجویزیہ بھی زیر غور ہے کہ صارفین کیلیے قیمتوں میں توکمی کردی جائے مگر ٹیکسز کے نفاذ کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فکس کردی جائیں اور قیمتوں میں رد و بدل ہو تو ٹیکس اسی فکس قیمت کے حساب سے وصول کیے جائیں، اس تجویز کی منظوری سے قیمتوں میں متوقع کمی کی شرح کم ہو جائے گی۔