یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد مقامی منڈی میں ہی اس کا اثر دیکھنے میں آرہا ہے اور یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے کی کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 34 ڈالر تک پہنچ گئی۔

جو کہ گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح ہے جس کے مطابق مقامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رکھی گئی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔