جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران خشک دودھ، سرخ مرچ، دال مونگ، مسور، دال چنا، گندم اور بکرے کے گوشت سمیت چودہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آلو، ٹماٹر، پیاز، مرغی ، دال ماش، چینی اور ایل پی جی سمیت بارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

چاول، گائے کا گوشت، تازہ دودھ اور پٹرول سمیت ستائیس اشیاء کی قیمتوں میں اس دوران استحکام رہا۔